ONLINE EARNING

Image
*💠Welcome To The Profito Trading*💠 *🌍Vision* *🔮Earn With Struggle 💸* *🔮Earn With Passion 💸* *🔮Earn With Hardwork💸* *♻️ Mission ♻️* To Help People Everywhere 🤗 *Enjoy Beautiful Life*, Establish Itself As The Best *Leader* 🔝 Among Other Multimedia Companies By Entering New Markets and Provide Skills Based informative Programs.🌸 *You Can Learn and Earn On this Platform* & Spend Healthy ,Prosperous and Happy Life🏡♻️🌀 Real platform *🌎Features & Services🌎* *🟣Direct Earning* *🔴Indirect Earning* *🟠 Social Promotion* *🟡 Video Watch Earning* *🟢 Channel Subscribe Earning* *🟣Support 24/7* *Many More..........* *🌀Full Detail of Packages 🌀* *💠1 ➪ Basic*💠 *▪️Package Price 👉3$* *PKR 480* *▪️Direct Bonus 👉15%* *▪Video Watch Earning* *▪Affliate Marketing* *Levels Upto 1* *Time : 7 Days* *Team Ads Earning level : Upto 5 Level* *💠2 ➪ Classic*💠 *▪️Package Price 👉6$* *▪️Direct Bonus 👉15%* *▪Video Watch Earning* *▪Ads post Earning* *▪Social promotion* *Upto Levels 3* *...

Azadi-o-khudmukhtaari

 

*آزادی و خودمختاری*


Azadi-o-khudmukhtaari



کہنے کو تو پاکستان ایک آزاد خودمختار ملک ھے لیکن اصل میں ہم آج بھی غلام ہیں 1857 کی جنگ آزادی میں ہم نے جسمانی طور پر تو انگریزوں سے نجات حاصل کر لی لیکن ذہنی وباطنی طور پر ہم آج بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ملک کی خارجہ پالیسی کا معاملہ ہو یا کوئی بھی اندرونی معاملہ پس پردہ ہم آج بھی امریکہ سمیت دیگر ممالک کے غلام ہیں۔

شاید ہم خود ہی ان کے تابع رہنا پسند کرتے ہیں کبھی ان کی بےجا پابندیوں سے نکلنے کی کوشش ہی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ ھم آزاد خودمختار ہو کر کوئی بھی ملکی فیصلہ لینے سے قاصر ہیں جس کا امریکہ نے ہمیشہ ہماری اس کمزوری کا ناجائز فاہدہ اٹھایا۔

پریشان کن بات یہ ہے کہ ہمارے سیاستدانوں نے امریکہ کو خوش رکھنے کے چکروں میں اپنی ملکی سالمیت کو بھی داؤ پر لگا دیا ھے ایسا صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس سے پہلے بھی کیا جاتا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ ہمارے اندرونی معاملات بالخصوص سیاست میں مداخلت کرتا رہا ہے جبکہ ایسا کرنے کی کسی بھی ملک کو اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے لیکن ان جاہل اور خود غرض سیاستدانوں کو کون سمجھائے اپنے چند ذاتی مفادات کے لیے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہوا ہے۔

 موجودہ صورت حال کو دیکھا جائے ہمارے ملک میں حالیہ جو رجیم چینج آپریشن کیا گیا ایک سازش کے تحت عوامی منتخب حکومت کو راتوں رات تبدیل کر کے نااہل لوگوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا اس کے پس پردہ جہاں کچھ اندرونی کٹھ پُتلی طاقتیں شامل رہیں وہاں بیرونی طاقتیں بھی ملوث ہیں جن میں امریکہ سرفہرست ہے یاد رہے کسی کو منتخب کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہوتا ہے اور وہ الیکشن کے ذریعے اپنی پسندیدہ شخصیت کو منتخب کرتے ہیں کوئی دوسرا ملک نہیں کرتا

 افسوس اس بات کا ہے کہ جب ملک پر شب خون مارا گیا ہمارے ادارے نہ صرف خاموش رہے بلکہ پوری طرح سپورٹ کیا ایسا ماحول اور حالات پیدا کیے گئے صرف اپنے مفادات کی خاطر ملک کی سالمیت و بقاء کی سودا بازی کی گئی ہے جس کی وجہ سے 
ہمارے وطن عزیز کو شدید خطرات درپیش ہیں 
آج ان کی لائی گئی امپورٹڈ حکومت نے ملک کا دیوالیہ کر
 دیا ھے نااہل و نالائق لوگوں نے ملکی معیشت کو تباہ وبرباد کردیا ہے بجلی مہنگی اور اس کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے ملک بھر میں کچھ جگہوں پر مسلسل کئی کئی گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس سے عوام شدید پریشانی کے عالم میں ہیں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بےپناہ اضافہ ، پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے

موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ملک میں فی الفور صاف شفاف طریقے سے نئے الیکشن کروائیں جائیں تاکہ عوام اس امپورٹڈ سرکار سے جلد نجات حاصل کر سکیں جنہوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ھے کہ ایک غریب آدمی روکھی سوکھی روٹی کھانے سے بھی محروم ہو رہا ھے

خدارا 🙏 اس وطن عزیز پر رحم کریں اپنے چند ذاتی مفادات کے لیے اس ملک کی سودا بازی نہ کریں یہ ملک ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا کچھ تو عقل سے کام لیں طاقت کے نشے میں اتنا مغرور نہ ہوں کہ ایک دن آپ کو سر چھپانے کے لیے جگہ بھی نہیں ملے گی۔

غیرت اور خودداری پر پابندی ھے۔ سوچوں کی  بیداری پر پابندی ھے


یہ غیروں کو خوش کرنے کا موسم ہے اپنوں کی دل داری پر پابندی ھے۔


Comments

Popular posts from this blog

Who was he?

Wo kon tha

TRUSTED AIRDROP