*آمریت*
 |
Dictatorship |
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ھوا سر شرم سے جھک گئے یہ ہم کیسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں عوام کے کوئی حقوق نہیں عوامی مینڈیٹ سے آئی حکومت کو راتوں رات تبدیل کر دیا جاتا ہے ایک سازش کے تحت کوئی پوچھنے والا نہیں آئین و قوانین نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ضمنی الیکشن ہوا اس امپورٹڈ حکومت نے پوری حکومتی مشینری استعمال کی ووٹ خریدے گئے ہر ہتھکنڈا استعمال کیا پھر بھی جب کامیابی نہ ہوئی تو ایم پیز کو خریدنا شروع کر دیا اور زبردستی کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے عوام کے مینڈیٹ کی اتنی بڑی توہین اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی ہو گی
ہر جمہوری ملک میں عوام کو آزادانہ طور پر حق رائے دہی حاصل ہوتا ہے عوام کی اکثریت سے ہی کوئی پارٹی اقتدار میں آتی ہے یہاں عوام ووٹ کسی کو دیتی ہے مسندِ حکومت کسی اور کو زبردستی سونپ دیا جاتا ہے کیسا کھلواڑ ہو رہا ھے ملک کے آئین و قانون کے ساتھ۔ اگر فیصلے کسی اور نے ہی کرنے ہیں تو اس کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیں پھر ۔ پہلے وفاق پر شب خون مارا گیا اور اب پنجاب پر آمریت کی اس سے بدترین مثال کہیں نہیں ملتی اس سے بڑی اور کیا بدقسمتی ہو گی ہماری کہ یہاں کے شہری اپنی مرضی سے کسی کو منتخب بھی نہیں کر سکتے افسوس صد افسوس۔۔۔دنیا بھر میں ملک کا تماشا بنا دیا گیا ہے دنیا ہنس رہی ہے ہم پر لیکن اس امپورٹڈ سرکار اور اس کو لانے والوں کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے انہیں بس اپنے مفادات عزیز ہیں ملک سے انہیں کیا غرض اتنی لا قانونیت اتنا ظلم وبربریت پہلے کبھی نہیں دیکھا اس وطن عزیز کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں عوام میں شدید غم وغصہ ہے وہ اب آرام سے بیٹھ کر آپ کے ظلم و تشدد کو برداشت نہیں کریں گے ان میں شعور آگیا ہے بہتر ہے حالات مزید خراب نہ کریں اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کریں ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں
خدارا 🙏 اس ملک کو انارکی کی طرف مت لے کر جائیں جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے بلند وبانگ نعرے تو بہت لگاتے ہیں لیکن جب اس کے نفاذ کی بات آتی ہے تو پھر یہی کچھ ہوتا جو ابھی کیا جا رہا ہے اپوزیشن میں ہوں تو جمہوریت بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے رول آف لاء بھی یاد آجاتا ہے جیسے ہی اقتدار ملتا سب بھول جاتے ہیں پھر وہی آمرانہ سوچ اپنا لی جاتی ہے وہی گندا فرسودہ کرپٹ نظام ہمارا منتظر ہوتا ہے
خدا جانے کب یہ حکمران اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اس ملک کی بہتری کا سوچیں گے اللہ ہدایت دے انہیں اس ملک کے ساتھ جو کچھ کیا جا رہا ہے دیکھ کے دل خون کے آنسو روتا 🥲 چند پیسوں کی خاطر ضمیر بیچنے والو اب بھی وقت ہے سدھر جاؤ دولت آنی جانی چیز ہے عزت ایک دفعہ چلی جائے پھر واپس نہیں ملتی عوام کی نظروں میں اور کتنا گرائیں گے خدارا اس ملک کا اور تماشا مت بنائیں یاد رہے ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
اللہ کرے دل ❤️ میں اتر جائے میری بات🤲
Comments
Post a Comment